پاکستان شاہینز کی جانب سے حسن نواز نے 79، معاذ صداقت نے 59 اور فرحان یوسف نے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔ کپتان عبدالصمد نے 28 جبکہ شمائل حسین نے 33 رنز بنائے۔
314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کو تلک ورما کی سنچری اور شہباز احمد کے 56 رنز کے باوجود کامیابی نہ مل سکی۔ تلک ورما نے 100 رنز بنائے جبکہ ابھیشیک شرما نے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حسن نواز اور علی رضا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان شاہینز نے گروپ بی میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ پاکستان اپنا اگلا گروپ میچ 24 نومبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔




