مومنہ درید کی ہدایت کاری اور پروڈکشن میں تیار ہونے والی اس سیریز کی کہانی معروف مصنفہ فرحت اشتیاق کے اسی نام کے ناول سے ماخوذ ہے۔ اس ناول کو ابتدا میں خواتین ڈائجسٹ میں قسط وار شائع کیا گیا تھا، بعد ازاں 2013 میں کتابی شکل میں بھی شائع کیا گیا۔
سیریز کی کاسٹ میں فواد خان، ماہرہ خان، ہانیہ عامر، احد رضا میر، اقرا عزیز، صنم سعید اور حمزہ علی عباسی شامل ہیں، جبکہ مایا علی، بلال اشرف اور خوشحال خان بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔
اس سیریز کی عکس بندی پاکستان، اٹلی اور برطانیہ میں کی گئی ہے۔ نیٹ فلکس کے لیے تیار کی گئی یہ پاکستانی پروڈکشن مقامی تفریحی صنعت کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جس کے ذریعے پاکستانی کہانی اور فنکار عالمی ناظرین تک پہنچیں گے۔


