GTA VI کی ریلیز کو گیمنگ انڈسٹری کی بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ GTA V کے بعد اس سیریز کی نئی مرکزی گیم تقریباً 13 سال کے وقفے سے سامنے آئی ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں شائقین طویل عرصے سے اس کے منتظر تھے۔

راک اسٹار گیمز کے مطابق گیم کی ریلیز سے قبل 32.5 ملین یونٹس فروخت ہوچکے تھے۔ اس کی کہانی فرضی ریاست لیونیڈا اور وائس سٹی کے ماحول میں ترتیب دی گئی ہے، جس میں لوشیا کیمینوس اور جیسن ڈووال مرکزی کردار ہیں۔

ابتدائی طور پر یہ گیم پلے اسٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز X|S پر دستیاب ہے۔ پاکستان میں اس کی مقبولیت کا اندازہ گوگل سرچ ٹرینڈز سے بھی لگایا جاسکتا ہے، جہاں GTA VI سے متعلق تلاش میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے.