کاروبارپاکستان میں ایف ایم سی جی سیکٹر میں بڑی تبدیلی، کولگیٹ پامولیو کا پی اینڈ جی کے کراچی پلانٹ کے حصول کا معاہدہ
پاکستان کے فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز (ایف ایم سی جی) سیکٹر میں اہم تبدیلی سامنے آئی ہے، جہاں کولگیٹ پامولیو نے پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) کے پورٹ قاسم کراچی میں واقع مکمل مینوفیکچرنگ پلانٹ کے حصول کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔
28 اکتوبر کو اعلان کردہ اس معاہدے کی حتمی منظوری تاحال کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان سے مشروط ہے۔ منظوری ملنے کے بعد کولگیٹ پامولیو مذکورہ پیداواری پلانٹ کا انتظام سنبھال سکے گی۔
دوسری جانب پروکٹر اینڈ گیمبل نے پاکستان میں اپنی مقامی مینوفیکچرنگ سرگرمیاں مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی مستقبل میں تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے اپنی مصنوعات کی فراہمی جاری رکھے گی، جبکہ مصنوعات کی درآمد علاقائی پیداواری مراکز سے کی جائے گی۔
اس پیش رفت کو پاکستان کی کنزیومر گڈز انڈسٹری میں ایک اہم کاروباری تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، جس سے مقامی مینوفیکچرنگ، درآمدات، سپلائی چین اور مارکیٹ میں عالمی کمپنیوں کی کاروباری حکمت عملی پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
euronews_managerNovember 1, 2026تازہ کاری: November 1, 2026
A significant change has emerged in Pakistan’s fast-moving consumer goods (FMCG) sector, as Colgate-Palmolive has entered into an agreement to acquire Procter & Gamble’s (P&G) fully equipped manufacturing plant at Port Qasim, Karachi.
The deal, announced on October 28, is still subject to final approval from the Competition Commission of Pakistan. Once approval is granted, Colgate-Palmolive will be able to take over the management of the production facility.
Meanwhile, Procter & Gamble has decided to phase out its local manufacturing operations in Pakistan. The company will continue to supply its products through third-party distributors, while products will be imported from regional manufacturing hubs.
The development is being described as a major business shift in Pakistan’s consumer goods industry, and it is expected to have implications for local manufacturing, imports, supply chains, and the business strategies of multinational companies in the market.